بھٹکل:یکم جنوری (ایس او نیوز) شوٹ کان کراٹے کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل لیول کراٹے چمپئین شپ میں میزبان شوٹ کان کراٹے اسکول کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیاہے۔
اموگھ بھاسکر نائک (بلیو بلٹ )انفرادی کٹامیں اول، کومیٹے (فائٹنگ) میں اول، ٹیم کٹا میں اول مقام پایا ہے تو سُجن من موہن نائک کٹا میں دوم، ٹیم کٹا میں دوم، کومیٹے (فائٹنگ)میں سوم مقام حاصل کیا ہے۔ وشال ناگیش نائک کومیٹے میں اول ، ٹیم کٹا میں دوم اور کٹا میں سوم مقام ۔ نتین وینکٹیش نائک کٹا میں سوم، کومیٹے میں اول ۔ پرپل بیلٹ میں کرشنا منجوناتھ نائک کومیٹے میں اول ، ٹیم کٹا میں دوم۔ بیلک بلٹ میں نتیش وینکٹیش نائک ٹیم کٹا میں اول انعام کے حق دار بنے ہیں۔ کراٹے طلبا کی بہترین کارکردگی پر شوٹ کان ادارے کے اساتذہ سمیت تمام لوگوں نے ستائش کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ہے۔